اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی فوج نے شمال مغربی علاقوں میں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبائلی علاقے، شمالی وزیرستان میں واقع دتہ خیل میں فوج کی انجام سے آج انجام پانے والی کاروائی میں چونتیس دہشتگرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ فوج کے بھی تین اہلکار مارے گئے ہیں۔اس بیان میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ دتہ خیل میں تلاشی کی کاروائی کے دوران بھی، سات دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ ہماری پشتو سرویس نے بھی رپورٹ دی ہے کہ پاکستانی فوج نے آج صبح بھی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں ستّائیس دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی فوج نے پندرہ جون سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جس میں ابتک پندرہ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔اس آپریشن میں ایک سو چوبیس فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲