اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی وزارت خارجہ نے کانگریس سے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جامع معاہدے کے موقع پر وہ ہر طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کسی فیصلہ تک پہنچنے کے لئے ابھی 24 نومبر تک کا وقت باقی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساكي نے سی این این کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکراتی عمل ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور سنجیدہ مذاکرات میں ہی سنجیدہ فیصلے کئے جاتے ہیں جین ساكي نے کہا کہ ہم بھی یہی امید کرتے ہیں کہ ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش رہے گی کہ 24 نومبر تک کسی نتیجہ تک پہنچا جا سکے۔
ادھر روس کے سینئر مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سرگئی ريابكوف نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں کسی جامع سمجھوتے تک پہنچنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ کو اس بات کی امید ہے کہ 24 نومبر تک کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ روس کے سینئر جوہری مذاکرات کار نے واضح کیا کہ جوہری مذاکرات میں شریک فریق کبھی بھی اس حد تک ایک دوسرے کے نظریات کے قریب نہیں پہنچے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169