اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے بیان میں گذشتہ روز طرابلس میں عرب امارات اور مصر کے سفارتخانوں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ اس طرح کے حملوں کی کسی طرح بھی توجیہ نہیں کی جاسکتی۔سلامتی کونسل نے بےگناہ افرد کے قتل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سلامتی اور سیاسی استحکام کے لئے بڑا خطرہ ہے لہذا اسکے خاتمے نیز اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینا ضروری ہے ۔یاد رہے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مصر اور عرب امارات کے سفارتخانوں کے سامنے کار بم دھماکے ہوئے ہيں۔بعض عسکریت پسندوں کی طرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصر اور عرب امارات لیبیا میں فضائی کاروائی میں ملوث ہیں اور یہ ان کاروائیوں کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲