اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع مصر اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کے قریب دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ہوئے پہلے کار بم دھماکے میں خالی پڑے مصر کے سفارت خانے کے باہر تعینات دو سیکورٹی زخمی ہو گئے۔
ابوظبي میں متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے ملک کے سفارت خانے کے سامنے ہوئے دوسرے کار بم دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ اگست میں طرابلس پر قبضہ کرنے والے ملیشيا گروہ مصر اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں، کیونکہ متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے ان پر ہوائی حملوں کے لئے پڑوسی ملک مصر سے پروازیں کی تھیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نیہان نے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے اور اس کے لئے الفجر اور انصار الشریعہ مسلح گروہوں کو ذمہ دار قرار دیا۔
2012 میں بنغازي میں امریکی قونصل خانے پر حملے کے بعد، امریکا نے اس گروہ کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169