13 نومبر 2014 - 11:33
ایران کے خلاف نئی پابندیاں نقصان دہ: جن ساکی

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کانگریس کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کو نقصان دہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان "جن ساکی" نے نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ وائٹ ہاؤس یہ سمجھتا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اقدام، نقصان دہ ہے اور کانگریس کے نمائندوں کو کسی فیصلے سے پہلے، ایران کے ساتھ ممکنہ سمجھوتے کی شکل کا گہرائی سے جائزہ لینا چاہئے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس میں 200 نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کے صہیونی حکومت کے فیصلے پر تشویش ظاہر کی ۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں مزید 1000 نئے گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد نہ صرف فلسطینی حکام کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا تھا بلکہ عالمی برادری کی جانب سے بھی اسے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔جن ساکی نے امریکی وزارت خارجہ اور صہیونی حکام کے درمیان روابط کے بارے میں کہا کہ جان کیری تقریبا ہر دو دن ميں ایک بار بنیامین نتنیاہو سے بات چیت کرتے ہيں انہوں نے فلسطین کی آزاد مملک کے قیام کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک اس منصوبے کی حمایت کرتا ہے تاہم یہ مسئلہ، فلسطینی اور اسرائیلی مذاکرات ميں نتیجہ خیز ثابت ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲