13 نومبر 2014 - 10:07
ایران، آر کیو ایک سو ستر ڈرون آپریشنل ہوں گے

سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس شعبے کے سربراہ حاجی زادہ نے کہا ہےکہ اکیس دسمبر کے بعد آر کیو ایک سو ستر ڈرون آپریشنل ہونگے اور سال کے آخر تک کم از کم اس نوعیت کے چار ڈرون آپریشنل ہوجائيں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس شعبے کے سربراہ حاجی زادہ نے کہا ہےکہ اکیس دسمبر کے بعد آر کیو ایک سو ستر ڈرون آپریشنل ہونگے اور سال کے آخر تک کم از کم اس نوعیت کے چار ڈرون آپریشنل ہوجائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ امریکی ڈرون غنیمت کے زمرے میں آتا ہے لھذا اسے واپس نہیں دیا جائے گا تاہم اگر تمام پابندیاں ہٹادی جائيں تو ہم اپنا بنایا ہوا آر کیو ایک سو ستر ڈرون کا ایک طیارہ امریکہ کو دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج قومی ٹی وی سے ایرانی ماہرین کا بنایا ہوا آر کیو ایک سو ستر کی پرواز کی ویڈیو دکھائي جائے گي۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ امریکی ڈرون آر کیو ایک سو ستر کو غنیمت کے طور پر اتارنے کے بعد سے اب تک تقریبا تین برسوں سے کم کا عرصہ ہوا ہے اور اس مدت میں ہمارے ماہرین نے دسیوں تحقیقاتی منصوبوں پر عمل کیا ہے جن میں ایک امریکی ڈرون آر کیو ایک سو ستر کی ریورس انجینیرنگ اور اسے تیار کرنا تھا۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اس میں ریورس ڈیزائيننگ کی تکنیک سے بھی کام لیا گيا ہے اور ہمارے ماہرین نے امریکی ڈرون کے بنیادی ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنے نظریات بھی لاگو کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون آر کیو ایک سو ستر کی اہم ترین خصوصیت اس کا راڈار سے بچ کر نکل جانا ہے  جس کی وجہ سے یہ علاقے میں جاسوسی کے لئے سی آئي اے کا اہم ترین ڈرون طیارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی ماہرین کی جانب سے اسے اپنی سرزمین پر ڈرون اتار نے سے امریکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کا اتنی آسانی سے تدارک نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے اس امریکی ڈرون کی ریورس ڈیزائننگ کرکے جاسوسی، خفیہ رہنے اور ڈیٹا اسٹوریج کے سلسلے میں نہایت اہم معلومات حاصل کی ہیں اور جاسوسی کے لئے امریکہ جو روشیں استعمال کیا کرتا تھا ان کا بھی انکشاف کرلیا ہے۔ جنرل حاجی زادہ نے ایرانی آر کیو ایک سو سترہ کے بارے میں کہا اس طیارے کا پہلا نمونہ جنگ کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ساخت کے ڈرون کو جاسوسی، جنگ اور مختلف مہموں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ماہرین نے اس کے دوسرے نمونے بنانے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایرانی آر کیو ایک سو ستر کے نام کے بارے میں عوام کے مشوروں سے استفادہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲