13 نومبر 2014 - 09:52
سعودی عرب اور قطر دہشتگردوں کے اصلی حامی:بشارجعفری

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے قطر اور سعودی عرب کو دنیا میں وہابیت کا اصلی حامی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے دنیا میں وہابی اور تکفیری نظریات کو فروغ دینے میں سعودی عرب اور قطر کی وسیع حمایتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس ملکوں کی جانب سے شام کے خلاف قرارداد کی تجویز، ایسی حالت میں سامنے آئی  ہے کہ، ان ملکوں کے عوام ابتدائی ترین انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔   بشار جعفری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم نے شام کی حکومت کو ہر قسم کر الزام سے بری کردیا ہے، کہا کہ جولان کے علاقے میں عالمی امن مشن کے فوجیوں کی رہائی کے لئے جبہہ النصرہ کے دہشتگرد عناصر کو لاکھوں ڈالر ادا کرے پر قطر کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے قطر کے خفیہ ادارے کے سربراہ نے بھی شام میں داعش اور جبہہ النصرہ جیسے انتہاپسند گروہوں کے حوالے سے دوحہ کی حمایت سے مربوط خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اعتراف کیا تھا کہ قطر نے امریکہ کے جاسوسی کے ادارے اور مغربی و عربی خفیہ اداروں  کی ہماہنگی کے ساتھ شام میں بقول ان کے اعتدال پسند مخالفین کی مدد و حمایت کی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲