12 نومبر 2014 - 04:04
ایران کے وزیرخارجہ اورعمان کے نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور عمان کے ڈپٹی وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج عمان کے ڈپٹی وزیراعظم شاھزادہ فہد بن محمود کے ساتھ آج مسقط میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات کے ضمن میں ملاقات کی اس  دوران علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور تہران و مسقط کے دو جانبہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگيا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں مسقط میں جوہری اجلاس کے انعقاد اور ایران کے جوہری مذاکرات کے حوالے سے عمان کے مثبت کردار کی قدردانی کی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے عمان کے نائب وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات سے قبل ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ابھی کئی ہفتے صبر کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲