11 نومبر 2014 - 06:22
اقوام متحدہ نے لگائی ایران کے جوہری مسئلے کے حل کی امید

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع جوہری سمجھوتہ طے پاجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع جوہری سمجھوتہ طے پاجائے گا۔ اقوام متحدہ کے اس ترجمان نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کا جوہری مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائے گا۔ فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ، مذاکرات کے عمل پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امید ہے کہ مقررہ وقت کے اندر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع جوہری سمجھوتہ طے پاجائے گا۔انھوں نے مسقط میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کو امید افزا قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲