اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے کل عراق کے نائب صدر نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں داعش کے خطرات سے مقابلے کے لئے عراقی عوام کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عراق میں جلد از جلد امن و امان بحال ہوجائے گا۔ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرنے مزید کہا کہ پورے عراق میں امن و استحکام کا قیام، تمام پڑوسی ملکوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور اسلامی جمہوریۂ ایران اس سلسلے میں اپنی بھرپور کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔ عراق کے نائب صدر نے بھی، صدام کے سقوط کے بعد مختلف ادوار میں عراق کے لئے، اسلامی جمہوریۂ ایران کانام سب سے بڑے اور دوست ملک کی حیثیت سے لیا اور کہا کہ آج پورا عراق اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران، عراق کے دشوار اورحساس حالات میں، حقیقی دوست اور یارو مددگار رہا ہے۔ عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے مزید کہا کہ عراق میں عوامی فورسیز عنقریب ہی داعش دہشت گرد گروہ کا، جو اس ملک کے شیعہ ، سنی ، کرد اور ترکمن میں کسی فرق کا قائل نہیں ہے ، صفایا کردے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲