11 نومبر 2014 - 05:57
ایران کے وزیر تیل قطر کے دورے پر

اسلامی جمہموریۂ ایران کے وزیر تیل نے پیر کے روز دوحہ کا دورہ کیا اور امیرقطر کے ساتھ ملاقات میں صدر مملکت حسن روحانی کا پیغام ان کو پیش کیا

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہموریۂ ایران کے وزیر تیل نے پیر کے روز دوحہ کا دورہ کیا اور امیرقطر کے ساتھ ملاقات میں صدر مملکت حسن روحانی کا پیغام  ان کو پیش کیا۔
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے کل اپنے دورۂ قطر ميں ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع خاص طور پر توانائی اور تیل کی عالمی منڈی ميں استحکام قائم کرنے کے سلسلے میں ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کا پیغام، امیرقطر "تمیم بن حمد آل ثانی " کو پیش کیا ۔ قطر کے امیر نے بھی اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کے پیغام کی قدردانی کرتے ہوئے علاقے میں ایران کی اہم پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام شعبوں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲