اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تاکید کی کہ روس اس کوشش میں ہے کہ یوکرین کے حکام کو یوکرین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں جاری اختلافات کے حل کے لئے جنیوا سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے آمادہ کرے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین میں بنیادی آئین پر عمل درآمد، ہر صورت میں نہایت ہی ضروری ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں روس کی مسلح افواج کی موجودگی کے حوالے سے ثبوت نہ ہونے پر مبنی امریکہ کی وزارت خارجہ کے حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس، یوکرین کے مسئلہ میں مقابل فریق نہیں ہے اور صرف اس کوشش میں کہ مینسک اور جنیوا سمجھوتوں پر عمل درآمد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲