7 نومبر 2014 - 18:49
شام، امریکی فضائی حملے میں بچوں سمیت کئی شہری جاں بحق

شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے ایک دہشت گرد گروہ کا کہنا ہے کہ ترکی کی سرحد کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں بچوں سمیت کئی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے ایک دہشت گرد گروہ کا کہنا ہے کہ ترکی کی سرحد کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں بچوں سمیت کئی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 احرار الشام نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ رات میں کیے گئے فضائی حملے میں سرحد کے نزدیک اس کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔

امریکی قیادت میں فضائی حملوں میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کو بھی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے صرف دوسری بار نشانہ بنایا گیا۔

شام کے حمص اور ادلب صوبوں میں کیے گئے فضائی حملوں میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ستمبر کے اواخر میں دمشق کی اجازت کے بغیر امریکی قیادت میں مغربی اور بعض عرب ملکوں کے اتحاد نے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی تھی۔

اگست کے شروع سے امریکی جنگی طیاروں نے عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، تاہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کارروائی میں شدت پسندوں کو کوئی خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ ان فضائی حملوں سے صرف شام اور عراق کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

.......

/169