اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بدھ کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ملک کی اس پالیسی کا دوبارہ اعلان کیا۔ انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ بغداد اپنے فوجیوں کی تربیت کے لئے غیر ملکیوں کی خدمات قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔ ابراہیم جعفری نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے بھی ملاقات کی ہے جنہوں نے کہا کہ ان کا ملک عراقی فوجیوں اور پولیس فورس کی تربیت اور فوجی ساز و سامان دینے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق و شام کے ایک بڑے حصہ پر کنٹرول کر رکھا ہے۔ اس گروپ نے پہلی بار جون میں اپنے دہشت گردوں کو عراق بھیجا تھا جہاں اس نے دونوں ممالک کی سرحدوں پر واقع ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ داعش کے دہشت گردوں نے شام و عراق میں نسل کشی اور مقامی و غیر ملکی لوگوں کے سر قلم کرنے کے ساتھ متعدد جرائم کئے ہیں۔
امریکا کی قیادت میں بنے عالمی اتحاد عراق و شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں تاہم ان کے حملے اب تک دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
.......
/169