اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے نئے سکریٹری جنرل ینس اسٹول تنبرگ نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجی باقی رہیں گے۔ انھوں نے کابل میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں غیر ملکی فوجی باقی رہیں گے۔ نیٹو کے نئے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان اور نیٹو کے درمیان تعاون کے نئے دور میں ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان تعاون کا عمل، طویل ہوگا۔ اس پریس کانفرنس میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بھی کہا کہ رواں سال کے آخر تک افغانستان میں سیکیورٹی کی ساری ذمہ داری، افغان سیکیورٹی فورسیز کے سپرد کردی جائے گی۔واضح رہے کہ نیٹو کے سکریٹری جنرل نے اچانک آج افغانستان کا دورہ کیا جہاں انھوں نے اس ملک کے صدر سے ملاقات کی۔
.......
/169