7 نومبر 2014 - 12:15
آل خلیفہ کا تشدد جاری، ایک قیدی جاں بحق

ملت بحرین کے خلاف ہیں۔ مرآت البحرین ویب سا ئٹ کے مطابق آل خلیفہ کے ایک کارندے نے ایک قیدی کو نہایت وحشیانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچائيں کہ وہ قیدی جاں بحق ہوگیا۔ اس قیدی کو جسمانی ایذائيں دئیے جانے کے بعد اسے کمرے میں لے جایا جارہا تھا کہ وہ جاں بحق ہوگيا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین کے خلاف ہیں۔ مرآت البحرین ویب سا ئٹ کے مطابق آل خلیفہ کے ایک کارندے نے ایک قیدی کو نہایت وحشیانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچائيں کہ وہ قیدی جاں بحق ہوگیا۔ اس قیدی کو جسمانی ایذائيں دئیے جانے کے بعد اسے کمرے میں لے جایا جارہا تھا کہ وہ جاں بحق ہوگيا۔ اسے قید تنہائي میں رکھا گيا تھا۔ واضح رہے جسمانی ایذاؤں کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انہیں آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں گرفتاریوں، قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں جسمانی ايذائيں پہنچانے نیز مظاہرین پر تشدد کی رپورٹیں مسلسل موصول ہورہی ہیں اور آل خلیفہ کی عدالت نے ان حکام کے خلاف جن پر تشدد سے قیدیوں سے اعتراف لینے کے الزامات ہیں کچھ نہیں کیا ہے بلکہ یہ خبریں مل رہی ہیں کہ عدالت نے ان چھے پولیس افسروں کو رہا کردیا ہے جنہوں نے چھے ڈاکٹروں کو جسمانی ایذائيں پہنچائي تھیں۔ قابل ذکرہے بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت اکثریت کے خلاف ہرطرح سے امتیازی پالیسیوں پر عمل کررہی ہے اور انہیں پرامن مظاہرے کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہے۔

.......

/169