اہلبیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ المنار ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ صورت حال کنٹرول کرنے کیلئے لبنانی فوج کی تدابیر کے بعد سیاسی، سماجی اور سیکیورٹی کے تمام مسائل حل کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ موقع سے غلط فائدہ اٹھانے والوں کو، کوئی بہانہ نہ مل سکے۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ لبنان میں ایسے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے کہ جن کے تحت نہ صرف یہ کہ لبنانی عوام کو سکون میسّر ہو بلکہ لبنان کے قومی مفادات کا تحفظ بھی ہو۔ واضح رہے کہ لبنانی فوج نے اپنے ملک کے شمالی علاقے طرابلس میں دہشتگردوں کے خلاف خصوصی کاروائی شروع کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲