اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقي فوج کے جنگي طياروں نے صلاح الدين اور الانبار صوبوں کے کئي علاقوں ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شديد بم باري کي-
عراق کے ايک سيکورٹي اہلکار نے اس خبر کي تصديق کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں ميں چھياسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کي گيارہ گاڑياں تباہ ہوگئيں-
عراقي فضائيہ کے جنگي طياروں نے اسي طرح شام کي سرحد سے ملحقہ القائم نامي علاقے ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس ميں پچپن دہشت گرد ہلاک ہوئے-
عراقي فوج نے عوامي رضاکاروں اور پيشمرگہ مليشيا کے تعاون سے داعش کے زير قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے وسيع آپريشن شروع کر رکھا ہے جس کے دوران اب تک متعدد علاقے دہشتگردوں کے وجود سے پاک کر ديئےگئے ہيں -
عراق سے موصولہ ايک بڑي خبر يہ بھي ہےکہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادي کو اس کے عہدے سے برطرف کرديا گياہے -
عراق کے الفرات ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ داعش کے ترجمان ابومحمد العدناني نے ايک بيان ميں جو اسکي کي آواز ميں نشر کيا گيا ، کہا ہے کہ ابوبکر البغدادي چونکہ ميدان جنگ سے فرار کرگيا ہے اس لئے اس کو داعش کي سربراہي سے برطرف کرديا گيا ہے -
داعش کے ترجمان نے کہا کہ اس گروہ کے افراد نے سعودي عرب کے ايک شخص کو داعش کا سربراہ بنانے کا فيصلہ کيا ہے -
واضح رہے کہ داعش کا سرغنہ ابوبکرالبغدادي جو بغداد پر قبضہ کرنے کي اپني کوشش ميں ناکام رہا ہے تقريبا ايک سو گاڑيوں کے ساتھ وہ عراق کے شہر موصل سے شام فرار کرگيا ہے -
ترکي کے ذرائع ابلاغ نے بھي خبردي ہے کہ ابوبکرالبغدادي نے خليج فارس تعاون کونسل کے رکن عرب ملکوں کے کچھ تاجروں کے ہمراہ دوسرے ملکوں ميں سرمايہ کاري کي غرض سے تين سو ملين ڈالرکي رقم باہر بھيجي ہے –
۔۔۔۔۔۔۔
/169