اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بدھ کو کابل میں مقامی و غیر ملکی صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی صوبے ننگرہار میں گزشتہ ہفتے پولیس نے 38 کاروائیاں کیں جن کے دوران 140 طالبان ہلاک اور 100 دیگرگرفتار کئے گئے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیکورٹی فورسز کی مسلسل کارروائی کے نتیجے میں قندوز، بدخشاں اور ہلمند صوبوں کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔
صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغانستان میں محرم کے دس دنوں میں سیکورٹی کے اعلی سطحی اقدامات کئے گئے تھے اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کو نقصان پہنچانے والی کسی پر تشدد واقعے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔
واضح رہے کہ افغان سیکورٹی فورسز، فوج اور پولیس نے حالیہ مہینوں میں اس ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر شورش زدہ علاقے سے طالبان کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔
.......
/169