اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا رہائشی علاقوں کے قریب پہنچ گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ہوائی کے آتش فشاں سے کئی ہفتوں سے لاوا نکلنے کا عمل بدستور جاری ہے جس کادرجہ حرارت نو سو سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے۔ لاوے کے ممکنہ راستے میں آنے والے علاقے پاہوا میں پچاس گھر خالی کروالئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا رہائشی علاقوں کے قریب پہنچ جانے سے صورت حال بحرانی ہوتی جارہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ لاوے سے علاقے کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲