اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چین کے نائب وزیر اعظم یانگ جیہ چی نے بیجنگ میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائي صورتحال ، دہشتگرد گردی ، انتہاپسندی اور گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہ جو استنبول پروسیس اجلاس میں شرکت کے لۓ چین کے دورے پر ہیں ، آج چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور چین میں تعلقات میں مسلسل توسیع آرہی ہے اور چین ایران کا طویل المیعاد دوست اور قریبی شریک ہے۔ اور دونوں ممالک باہمی سمجھوتوں پر عملدرآمد کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
چین کے نائب وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قیام امن سے متعلق ایران اور چین کے مشترکہ مواقف کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲