31 اکتوبر 2014 - 19:19
عراق : چار بم دھماکے، پندرہ افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں چار دہشتگردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں چار دہشتگردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔  موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعےکے دن بغداد کے سویب ، یوسفیان ، رضوانیہ اور مدائن کے علاقوں میں چار بم دھماکےہوئے ۔ ان بم دھماکوں میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء عراقی پولیس نے کہا ہے کہ شمالی تکریت میں واقع بیجی کے علاقے تامیم میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔ اس آپریشن میں دہشتگرد گروہ داعش کے ساٹھ سے زیادہ عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہےکہ بیجی میں واقع ریفائنری میں روزانہ تین لاکھ بیرل سے زیادہ تیل تیار کیا جاتا ہے اور عراق کے اکثر صوبے اس ریفائنری میں تیار کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲