31 اکتوبر 2014 - 11:49
حزب اللہ، فوج کی بھرپور حمایت کا اعلان

لبنانی ذرائع کے مطابق لبنان کے شمالی علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کارروائياں جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النشرہ ویب سائٹ کے مطابق ان کاروائيوں میں فوج نے بہت سے دہشتگردوں کوگرفتار کیا ہے۔ ادھر طرابلس کے مفتی مالک الشعار نے دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کاروائيوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طرابلس کبھی بھی دہشتگردی کا گہوارہ نہیں رہا ہے۔ لبنان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج کے سربراہ جان قہوجی نے شہر طرابلس کا معائنہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک کاروائياں جاری رہیں گي۔ واضح رہے شام میں مغرب اور اس کے علاقائي پٹھوؤں کے شروع کردہ تکفیری دہشتگردی کے بحران کے بعد لبنان بھی اس بحران سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حزب اللہ نے فوج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲