اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کي پوليس کے سربراہ نے بتايا ہے کہ شہر العامريہ کے اطراف ميں قبائلي رضاکاروں اور فوج کے مشترکہ آپريشن ميں داعش کے بہت سے عناصر ہلاک ہوگئے جن ميں داعش کا ايک سينئر کمانڈر صلاح الزوبعي بھي شامل ہے ۔ فلوجہ پوليس کے چيف نے بتايا کہ دہشتگردوں کا کمانڈر صلاح الزوبعي ابوبکر البغدادي کے بعد داعش کا دوسرا بڑا کمانڈر تھا جس کي ہلاکت سے داعش کے دہشتگردوں ميں وحشت پھيل گئي ہے ۔
اسي کے ساتھ العامريہ کي شہري کونسل کے سربراہ شاکر محمود نے اعلان کيا ہے کہ داعش کے خلاف چوتھي بڑي جنگ شروع کرنے کي تياري مکمل کرلي گئي ہے اور فوج اور عوامي رضاکار فورس کے سپاہيوں کي مدد کے لئے دو بکتر بند دستے روانہ کرديئے گئے ہيں ۔
ادھر صوبہ صلاح الدين کے آپريشن کمانڈر عبدالوہاب الساعدي نے بتايا ہے کہ عراق کے فوجيوں اور عوامي رضاکار فورس کے سپاہيوں نے ايک مشترکہ آپريشن ميں شہر بيجي کے نزديک واقع علاقے 'ہواندي' کو داعش کے قبضے سے آزاد کراليا ہے ۔
اسي طرح عراق کے ايک اعلي فوجي افسرنے بتايا ہےکہ صوبہ صلاح الدين کے شمال مغرب ميں سامرا الثرثار شاہراہ پر واقع المثني نامي علاقے کو آزاد کراليا گيا ہے ۔
اسي کے ساتھ صوبہ صلاح الدين کے ايک سينئر پوليس عہديدار نے بتايا ہے کہ عراقي افواج نے تکريت کے شمال ميں المزرعہ نامي گاؤں اور الحجاجي نامي علاقے کے درميان ايک اہم شاہراہ کو داعش کے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے ۔
ايک اور رپورٹ کے مطابق عراقي فوج اور سيکورٹي اداروں کے اہلکاروں نے داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقے جرف الصخر کي آزادي کے بعد تلاشي کے دوران ساٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کرليا ہے جو اپني داڑھياں چھوٹي کرواکے اور لباس بدل کے عام لوگوں ميں شامل ہوگئے تھے ۔
دوسري طرف عراق کے وزير خارجہ ابراہيم الجعفري نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا ہے کہ دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں بغداد حکومت کي مدد کي جائے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ڈپٹي سيکريٹري جنرل 'يان الياسون' سے ملاقات ميں کہا کہ اقوام متحدہ کو داعش کے خلاف جنگ ميں عراقي حکومت کا ساتھ دينا چاہئے۔ ابراہيم جعفري نے اس ملاقات ميں کہا کہ آج دہشتگردي نے پوري بشريت کو ہدف قرار ديا ہے اوراگر اس کو ختم نہ کيا گيا تو يہ لعنت کسي ملک کي سرحدوں ميں محدود نہيں رہے گي بلکہ پوري دنيا کو اپني لپيٹ ميں لے لے گي ۔
انہوں نے اسي کے ساتھ داعش کو ختم کرنے کے لئے غير ملکي فوجي مداخلت کي مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو ختم کرنے کے لئے عراقي فوج اور عوام کافي ہيں ليکن ضرورت اس بات کي ہے کہ تکفيري دہشتگردوں کي باہر سے مدد نہ ہونے پائے اور عراقي حکومت کو اسلحہ اور ضروري فوجي وسائل فراہم کئے جائيں ۔ عراق کے وزير خارجہ نے داعش کے مقابلے ميں عراقي فوج، سيکورٹي اداروں اور عوامي رضاکاروں کي تونائي پر زور ديتے ہوئے کہا کہ عراقي افواج نے کسي بھي غير ملکي تعاون اور مدد کے بغير ہي صوبہ بغداد اور صوبہ الانبار کا ايک وسيع علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کراليا ہے ۔
ادھر عراق کي قومي سلامتي کونسل کے سيکريٹري فالح الفياض نے صوبہ الانبار کے قبائل سے اپيل کي ہے کہ داعش کے خلاف آپريشن ميں فوج اور عوامي رضاکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کريں ۔ انہوں نے صوبہ الانبار کے قبائلي سرداروں اور سياستدانوں سے ملاقات ميں جرف الصخر کو آزاد کرانے ميں عراقي فوج، سيکورٹي اداروں اور عوامي رضاکار فورس کي کارکردگي کو قابل تعريف بتاتے ہوئے کہا کہ ہميں اميد ہے کہ بقيہ علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے ميں عراقي افواج کو قبائل کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا۔
اس موقعے پر العامريہ کے ايک قبائلي سردار شيخ اسماعيل العيساوي نے يقين دہاني کرائي کہ داعش کے خلاف فوج اور عوامي رضاکار فورس کوقبائل کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا۔
.......
/169