اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندہ دفتر نے ایران کے امور میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ کو بعض ملکوں کے سیاسی اھداف و مقاصد کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے آج صبح احمد شہید کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے امور میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ بے انصافی پر مبنی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حقیقی بنیادی پالیسیوں پر توجہ دیئے بغیر تیار کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غیر جابندار رہنا، کسی بھی انسانی حقوق کی رپورٹ کے اعتبار اور حیثیت کو بڑھتا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تیار کی جانے والی رپورٹ، دشمنی پر مبنی اور بغض غیر ملکوں کی خارجہ پالیسی کو نظر میں رکھ کر تیار کی گئی ہے اور اس سلسلے کو وجود میں لانے والوں کے اھداف و مقاصد، ایران کے لئے مکمل طور پر واضح اور روشن ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے امور میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر، احمد شہید نے پیر کے دن نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں، ایران کے آئین کو نظر میں رکھے بغیر اور غیر حقیقت پسندانہ دستاویزات کی بنیاد پر دعوی کیا کہ ایران میں سزائے موت دیئے جانے میں اضافہ ہورہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲