28 اکتوبر 2014 - 09:42
ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور کرلیئے گئے

پاکستان کے صوبے سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے متحدہ قومی مومینٹ کے دو وزراء کے استعفے منظور کرلیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  رپورٹ کے مطابق صوبے سندھ کی حکومت میں پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا کی جانب سے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرائے گئے تھے جسے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے آج منظور کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردیئے۔
ایم کیو ایم کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور وزیر انڈسٹری رؤف صدیقی نے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرانے سے قبل ہی زیراستعمال سرکاری گاڑیاں واپس کردی تھیں جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے استعفے منظور ہونے کے بعد ایم کیو ایم باقاعدہ طور پر سندھ حکومت سے الگ ہوگئی۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مشیر اور معاون خصوصی عادل صدیقی، فیصل سبزواری اور عبدالحسیب کے استعفے پہلے ہی وزیراعلی سندھ نے منظور کر لئے تھے جبکہ اس حوالے سے گورنر سندھ کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی کے جلسے میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد پر کی جانے والی تنقید کے بعد دونوں جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲