اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نادر ساعد نے آج تہران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان میں لکھے گئے اپنے مقالے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کی نئی رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران نے آئي اے ای اے کے ساتھ سمجھوتوں کی پاسداری کے لئے وسیع اقدامات انجام دیئے ہیں۔
ایران کے معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ مقابل فریق بھی حتمی طور پر جنیوا سمجھوتے پر پابند رہنے کے لئے اپنے رویّے کی اصلاح کرے۔
نادر ساعد نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ حتمی سمجھوتے کے حصول کے لئے، مغرب کو چاہیے کہ وہ ایران میں یورینیئم کی افزودگی کو محدود کرنے کے لئے، اپنے منصوبوں سے دستبردار ہو۔
.......
/169