26 اکتوبر 2014 - 10:11
پاکستان کی خیبرایجنسی میں فوج کی بمباری کئی دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے میں فوج کے جاری آپریشن کے دوران دہشتگرد گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 20 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے جیٹ طیاروں نے یہ بمباری خیبرایجنسی میں شلوبر، ملک دین خیل، ناکہ، سورکس اور سپاہ کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کی۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان نے اس کارروائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیٹ طیاروں کے اس حملے دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گيا ہے اور اس بمباری میں 20 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا اور علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں۔ اس آپریشن میں فوج اب تک 11 سو سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کرچکی ہے۔ تاہم فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد ایک مرتبہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کو تحصیل میرعلی کا دورہ کروایا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔

.......

/169