26 اکتوبر 2014 - 10:05
بحرین میں وسیع احتجاجی مظاہروں کاآغاز

بحرین کے عوام نے ایک مرتبہ پھر آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج مظاہرے کیئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی رات مظاہرے کرتے ہوئے اپنے مسلمہ حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے لبیک یا حسین کے نعروں کے ساتھ اباعبداللہ الحسین سے اپنی دلی محبت و وفاداری کا اظہار کیا اور بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی تشدد پسندانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بحرین کے انقلابی عوام نے ان مظاہروں میں سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے آل سعود کی جانب سے شیخ النمر کے لئے سزائے موت کے حکم کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ اس موقع پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے کئی مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

.......

/169