25 اکتوبر 2014 - 21:16
ایران کا تمام پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

ایران کے سینئر جوہری مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران اپنے اوپر عائد کسی ایک بھی پابندی کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچي نے امریکا کی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے قانونی حق سے سرمو بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ شفافیت کو ثابت کرنے کے لئے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

عباس اراقچي نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات بہت پیچیدہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مقررہ وقت کے اندر تک کسی مفاہمت تک پہنچنا واضح نہیں ہے۔ ایران کے سینئر جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ مذاکرات کی میز کے بجائے موضوعات کو ذرائع ابلاغ میں پیش کرنا اور توسیع پسندی پر مبنی مطالبات کو پیش کرنے سے مقرر وقت تک کسی مفاہمت تک پہنچنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آیا ہے اور اسی جذبے سے وہ مذاکرات کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ‏عراقچي نے کہا کہ اگر فریق مقابل اپنے دعوی کے مطابق ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کے پر یقین کرنا چاہتا ہے تو ایسے میں کسی جامع معاہدے تک پہنچنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

.......

/169