اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر کوبانی میں حملہ آور داعش اور اس کا دفاع کرنے والے کردوں کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہیں اور گذشتہ دو روز کی جھڑپوں میں داعش کے کم سے کم ستر دہشتگرد مارے گئے ہیں۔داعش کے دہشتگردوں اور کردوں کے درمیان ہفتے کو شروع ہونے والی جھڑپیں رات بھر جاری رہیں اور دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر مارٹر گولے فائر کئے ہیں جب کہ داعش نے شہر میں پیش قدمی کے لئے کرد دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر خودکش کار بم حملے بھی کئے ہیں۔اس دوران شامی باغیوں اور منحرف فوجیوں پر مشتمل جیش الحر کی بھی کوبانی شہر میں موجودگی اور داعش کے خلاف لڑنے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲