19 اکتوبر 2014 - 12:35
مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ساڑھے چار ہزار افرادہلاک

ذرائع کے مطابق مغربی افریقہ کے ممالک لائبیریا، سیریالون اور گنی میں ایبولا وائرس نے مقامی آبادیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اب تک ساڑھے چار ہزار افراد ایبولا کے بے رحم پنجوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مغربی افریقہ کے ممالک لائبیریا، سیریالون اور گنی میں ایبولا وائرس نے مقامی آبادیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اب تک ساڑھے چار ہزار افراد ایبولا کے بے رحم پنجوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایبولا وائرس نے مغربی افریقہ میں جہاں انسانی زندگی کو خطرات سے دوچار کیا وہیں ہزاروں بچوں کو بھی بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ مقامی آبادیوں نے جب علاقے سے نقل مکانی کی تو انہوں نے وائرس کے خوف سے ہلاک افراد کے یتیم اور بے سہارا بچوں کو ہمراہ لے جانے سے انکار کردیا اور اب تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان بے یار و مددگار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اسٹریٹ چلڈرن نامی خیراتی ادارے اور رضاکار تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہے جن کی دیکھ بھال ان کی بحالی اور مقامی لوگوں کو ان یتیم بچوں کو دوبارہ اپنانے پر آمادہ کرنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲