18 اکتوبر 2014 - 09:53
پاکستان علما کونسل: مسلمان افراد کے قتل کی حمایت نہیں کر سکتے

پاکستان علماء کونسل نے جمعے کے روز داعش کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اور اسلام معصوم افراد کے قتل کی حمایت نہیں کرسکتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان علماء کونسل نے جمعے کے روز داعش کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اور اسلام معصوم افراد کے قتل کی حمایت نہیں کرسکتے۔
 واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب  پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں داعش کے ناموں سے وال چاکنگ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، لشکر جھنگوی اور جنداللہ سمیت دیگر شدت پسندوں تنظیموں کے بعد اب داعش نے بھی کراچی میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
داعش نے عراق اور شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں بڑے پیمانے پر قتل عام کیے گئے۔
ایک اعلامیے میں پاکستان علماء کونسل نے نوجوانوں اور عوام سے اپیل کی کہ اس طرح کے پرتشدد گروپ کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے جس کی سرگرمیاں آنحضرت (ص) کی تعلیمات کے خلاف ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے شمالی علاقوں بالخصوس تحریک طالبان پاکستان کے زیر اثر علاقوں میں داعش کی حمایت میں پمفلٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲