اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے دہشتگردوں نے یمن کے جنوب مغربی علاقے کے صوبہ" ایب" کے ایک شہر پر قبضہ کرلیا ہے ۔موصولا رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے مسلح افراد نے عدین شہر کے سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکے سیکوریٹی کے اداروں پر قبضہ کرلیا جسکے بعد ان کا پورے شہر پر قبضہ ہوگیا۔
حکومت اور حوثيوں کے درميان سمجھوتے سے نالاں انتہا پسند قوتوں بالخصوص القاعدہ نے يمن ميں امن و امان کي صورتحال کو خراب کرنا شروع کرديا ہے-
دوسري جانب يمن کے اعلي عہديدارنے صوبہ" ايب " کے ايک اسٹيڈيم ميں حوثي قبائل کے افراد کي موجودگي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ افراد ان تمام صوبوں ميں امن امان کي برقراري ميں کہ جہاں بدامني پائي جاتي ہے عوامي کميٹيوں کا ہاتھ بٹائيں گے-
اس عہديدارکا يہ بھي کہنا تھا کہ بعض شہروں اور صوبوں ميں امن وامان کي صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے حوثيوں کي مدد سے چيک پوسٹيں قائم کي جارہي ہيں-
مذکورہ عہديدار نے " ايب" صوبے کي انتظاميہ سے کہا کہ وہ حوثيوں کے ساتھ ہر قسم کے تصادم سے پرہيز کريں-
تحريک انصاراللہ اورحکومت کے درميان سمجھوتے اورحوثيوں کي پوزيشن بہترہونے کے بعد انصاراللہ تحريک کے مخالفين نے اپنے ايجنٹوں کے ذريعے يمن ميں فرقہ واريت کي آگ بھڑکانے کي کوششيں شروع کردي ہيں-
.......
/169