17 اکتوبر 2014 - 15:19
آیت اللہ النمر کو سزائے موت، دنیا بھر میں مظاہرے

سعودی عرب میں بزرگ عالم دین آيت اللہ نمر کو آل سعود کی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا دئے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور مذہبی پارٹیوں نے آل سعود کی عدالت کی جانب سے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل ، مجلس وحدت مسلمین، عوامی تحریک نے آل سعود کو شیخ باقرالنمر کی سزائے موت دئے جانے کی بات خبردار کیا ہے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آل سعود کے مظالم کے خلاف سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں عوام کے احتجاجی مظاہرے ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تشدد آمیز اقدامات سے مشرقی علاقے کے عوام کی تحریک کو کچلنا چاہتا ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حکومت آل سعود سے کہا ہے کہ وہ بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سنائي گئي سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی پارٹیوں نے انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ آل سعود کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے باز رکھیں۔ واضح رہے سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنے بزرگ عالم دین اور دینی پیشوا آيت اللہ شیخ باقرالنمر کے خلاف پھانسی کے حکم کی شدید مذمت کی تھی۔ ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی مذمت کی ہے اور اس فیصلے کےمنسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے آل سعود کی ایک عدالت نے ابتدائي فیصلے میں شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائي ہے۔ یاد رہے سعودی عرب میں اھل تشیع نہایت نامناسب حالات میں زندگي گذار رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہرطرح کا تعصب روا رکھا جاتا ہے۔ شیخ نمر نے اسی صورتحال کے خلاف آواز اٹھائي ہے اور ملک میں سب کو برابر حقوق دئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ شیخ باقر النمر متعدد مرتبہ سعودی کارندوں کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

.......

/169