15 اکتوبر 2014 - 16:05
اقوام متحدہ: بغداد خود کش حملے کی مذمت

اقوام متحدہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے اور پارلیمنٹ کے ایک رکن کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کے دن بغداد میں خود کش حملہ، جس میں دسیوں عام شہری جن میں پارلیمنٹ کے رکن احمد الخفاجی بھی شامل ہیں نہایت ہی مذموم اقدام ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ جو لوگ تشدد و دہشتگردی کے سہارے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں یہ اطمینان رہے کہ وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ادھر عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق میں امن قائم کرکے تکفیری دہشتگرد گروہ کوعلاقے سے دور کرنا ہوگا۔ العراق نیوز کے مطابق حیدرالعبادی نے شہر ناصریہ کے کیڈٹ کالج میں کہا کہ ہماری فوج نے داعش کو کاری ضربیں لگائي ہیں۔ انہوں نے کہاکہ داعش دہشتگرد، جو بغداد کے قریب آگئے تھے اب فوج کی کاروائيوں کے بعد اس شہر سے دور بھاگ رہے ہیں۔

.......

/169