15 اکتوبر 2014 - 15:56
ایران اور یوگینڈا: تعاون کے کافی ذرائع موجود ہیں

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اور یوگینڈا کے درمیان تعاون کے کافی ذرائع موجود ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اور یوگینڈا کے درمیان تعاون کے کافی ذرائع موجود ہیں۔ انھوں نے تہران میں یوگینڈا کے نائب وزیرخارجہ نتھا نمب ڈوبولی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور يوگینڈا کے تعلقات کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور یوگینڈا، دو طرفہ تعاون کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم اور غیر جانبدار تحریک میں بھی رکنیت رکھتے ہیں جو علاقائی و بین الاقوامی مسائل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔ اس ملاقات میں یوگینڈا کے نائب وزیرخارجہ نتھا نمب ڈوبولی نے بھی تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔

.......

/169