14 اکتوبر 2014 - 11:07
اوباما اور بان کی مون کی، ایبولا کی روک تھام کےبارے میں گفتگو

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور امریکی صدر نے مہلک بیماری ایبولا کے پھیلنے کی روک تھام کے اقدامات کےبار ےمیں گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واشنگٹن سے فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں اس امر پر تاکید کی ہے کہ تمام ممبر ملکوں کو اقوام متحدہ کی درخواست کا مثبت جواب دینا چاہئے اور ایبولا بیماری کی روک تھام کے لئے ضروری تدابیر اختیارکرنی چاہئے۔ امریکی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق کے نقطۂ نگاہ سے ایبولا بیماری سے ٹھوس مقابلے لئے، عالمی برادری کوبھی اپنے پختہ عزم کااظہارکرنا چاہئے۔ آغاز سال سے اب تک تقریبا سات ہزار چارسو افراد ،  مہلک بیماری ایبولا میں مبتلا پائے گئے ہيں اور ان میں سے چار ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔اس بیماری میں مبتلا بیشتر افراد کاتعلق افریقی ممالک لائبیریا، سرالیون ، اور گنی سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲