14 اکتوبر 2014 - 08:11
اوباما انتظامیہ پچاس سال کی بدترین حکومت

سابق امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ کو پچاس سال کی بدترین حکومت قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر دوسروں سے کٹ کر رہ جاتا ہے اور پالیسی فیصلوں میں مشاورت نہیں کی جاتی گزشتہ سال ریٹائر ہونے لیون پنیٹا نے اپنی نئی کتاب میں باراک اوباما کی پالیسیوں اور طرز صدارت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ۔ پنیٹا نےمزید کہا کہ اوباما اپنا نکتہ نظر ایسے پیش کرتے ہیں جیسے وہ قانون کے پروفیسر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پچاس سال میں وہ واشنگٹن میں اچھی اور بری ہر طرح کی انتظامیہ دیکھ چکے ہیں، لیکن اہم ملکی معاملات پر تعطل ظاہر کرتا ہے کہ اوباما انتظامیہ بدترین ہے۔ سابق وزیر دفاع نے واشنگٹن میں اس جمود کا ذمہ دار کانگریس کو بھی قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲