12 اکتوبر 2014 - 10:41
داعش کے ساتھ مقابلے کے لیے عراق میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے دہشتگرد تکفیری داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے، ملک میں اتحاد و یکجہتی کو ضروری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ کل العراق نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید عمّار حکیم نے دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی سرزمین میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی کی مخالفت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں حتمی طور پر عراق کے عوام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوں گا۔
مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے عراق میں حقیقی حاکمیت کی موجودگی اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف مہم میں خود اعتمادی کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعشی اور بعثی گروہ کے خلاف ٹھوس مقابلے کے لئے داخلی اتحاد اور یکجہتی نہایت ہی ضروری ہے۔
سید عمّار حکیم نے اسی طرح صبر و تحمل اور قانونی مطالبات کی شناخت اور دفاع کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ عراق کی حکومت دہشتگردوں کی بیخ کنی کے لئے مصمم ہے اور اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کردیا جائے گا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲