12 اکتوبر 2014 - 10:06
پاکستان: قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے میں امریکہ کے ڈرون حملے میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے مارغہ میں آج ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاسوس طیارے نے مارغہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں زیادہ تر شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حملوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

.......

/169