اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے وسط میں واقع ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی یمنی عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اسی دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتجے میں کئی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یمنی عوام کے مظاہروں کے پیش نظر یمن کے نئے وزیر اعظم نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یمن میں تحریک انصاراللہ کی اپیل پر زبردست احتجاج صنعا میں خونی دھماکے کے باوجود کہ جس میں دسیوں افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے، التحریراسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور انقلابی عوام کے مطالبات کو پورا نہ کرنے کے لئے کسی طرح کے اقدام کی مخالفت کا اعلان کیاگیا۔
دوسری جانب مشرقی یمن میں العبر سرحدی کیمپ پر مسلحانہ حملے میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہيں۔
ایک اور رپورٹ کےمطابق صوبہ حضرموت کے صحرائےالعبر اور المکلا میں دو دہشتگردانہ دھماکوں میں گیارہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔























.......
/169