اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے ملک کے صوبے صلاح الدین کے گورنر اور اس صوبے کی کونسل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کےی موجودہ صورت حال خاصطور سے داعش دہشتگرد گروہ کے زیرقبضہ علاقوں کی سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی اور عوامی رضاکار فورسیز کی مدد و تعاون سے عراقی فوجی، نہ صرف صوبے بلکہ پورے عراق سے تمام دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ، حکومت ہر طرح کا تعاون جاری رکھے گی۔حیدر العبادی نے کہا کہ تمام عراقی اگر ملک میں متحدہ طور پر امن قائم کرنے کی کوشش کریں تو داعش کے مقابلے میں کامیابی کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
.....
/169