اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ کی کوئي قانونی حیثیت نہیں ہے۔
مرضیہ افخم نے بدھ کے دن پریس بریفنگ میں ایران کے امور میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کی نئی رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے رپورٹروں سے متعلق فرائض اور قوانین کو مدنظر رکھے بغیر تدوین کی گئي ہے۔ اس لۓ اس کی کوئي قانونی حیثیت نہیں ہے۔ مرضیہ افخم نے احمد شہید کی اس رپورٹ کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کا حقائق سے کوئي تعلق نہیں ہے۔
مرضیہ افخم نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اگلے ہفتے کے اختتام سے قبل ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دو طرفہ اور چند طرفہ مذاکرات ہوں گے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت سست روی کا شکار ہے لیکن اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ مذاکرات جاری رہنے چاہئيں۔اور فریقین مذاکرات کے ذریعے اس بحران کے حل تلاش کرنےکے لۓ کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲