اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزير خارجہ لوران فایبوس نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں بیان میں اعتراف کیا ہے کہ کوبانی میں داعش دہشت گردوں کے خلاف امریکی اور سعودی اتحاد کے حملے بالکل ناکام اور غیر مفید ہیں اور اتحادی حملوں کا داعش پر کوئی اثر نہیں ہوا ہےبلکہ داعش کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ کوبانی میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے اور اس انسانی المیہ کو روکنے کے لئے ایک متحدہ اور متحرک کارروائی کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق کوبانی میں داعش دہشت گرد بے رحمی اور سفاکی کے ساتھ لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں اور اب تک 2 لاکھ افراد بے گھر ہوکر ترکی پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش مخالف ممالک نے ہی داعش ک وتشکیل دیا تھا اور اب بھی داعش کے خلاف ان کے فضائي حملوں کو مشکوک قراردیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ممکن ہے کے اتحادی ممالک فضآئی حملوں کے بہانے داعش کو پیشرےتہ ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
.......
/169