اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمود علوی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ وزارت انٹیلیجنس نے سیکورٹی مسائل کی حساسیت کو ہمیشہ درک کیا ہے اور رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات اور اسٹراٹیجک کی بنیاد پر سیکورٹی خطرات کا جواب دیا ہے اور دے گی۔ محمود علوی نے مزید کہا کہ اس وزارت خانے نے اسٹراٹیجک کی سطح پرمستقبل کو دیکھتے ہوئے ایک حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کیا ہے۔
ایران کے وزيرانٹیلیجنس محمود علوی نے مشرقی اور مغربی ایران میں بعض گروہوں کو ختم کردیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ وہ ایران میں کسی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے اور ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے اہلکاروں کی ہوشیاری نے ان سے سازش وعیاری کا موقع چھین لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲