اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پر یس کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ سو شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہوگئے ہيں۔اور عارضی رہائش گاہوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ان حکام کے مطابق ابھی بہت سے کشمیری جو اپناگھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہيں ، سرگرداں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز کشمیر کنٹرول لائن پر ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوہزارتیرہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انیس سو چالیس کے عشرے میں دو حصوں میں تقسیم ہونے والا کشمیر ان دونوں پڑوسی ملکوں کاسب سے اہم تنازعہ ہے۔واضح ہو کہ کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو بار جھڑپیں ہوچکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲