اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قدس نیوز ایجنسی قدسنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت میں شامل پارٹیوں کے درمیان اختلافات بڑھنے سے شاس پارٹی کے سربراہ ارییہ درعی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو سے مقابلے کے لئے لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ کی حمایت کریگی۔ ارییہ درعی نے اسرائیل کے انتہا پسند یہودیوں کے ایک گروپ حریدی کو نتنیاہو کابینہ کی جانب سے کنارے لگائے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے لیکوڈ پارٹی، حریدی گروپ خاص طور پر شاس پارٹی کی شریک قرار نہیں بن سکےگی۔ شاس پارٹی کے سربراہ نے مزيد کہا کہ اس پارٹی کی، نتانیاہو اور لیکوڈ پارٹی سے کوئی وابستگی نہیں ہے اور اس کا مقصد، موجودہ کابینہ کو سرنگوں کرنا اور قبل از وقت انتخابات کرانا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲