6 اکتوبر 2014 - 12:32
جمہوری قوتوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا

پاکستان کےوزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے ضرب عضب کیلئے شدت پسندی کے مذموم عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے ضرب عضب کیلئے شدت پسندی کے مذموم عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ملکی وقار اور خوشحالی کیلئے ہمارے افسروں اور جوانوں نے قربانیاں دیں۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاموجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوری قوتوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔عیدالاضحٰی پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی جبکہ آئی ڈی پیز کی مشکلات کم کرکے ان کی بہتری کیلیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری آزادی ،خوشحالی اور عزت و وقار کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

.......

/169