اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انصاف حجۃ السلام و المسلمین مصطفی پور محمدی نے طاقت اور تدبیر کو حکومت کی سفارتی سرگرمیوں میں سرفہرست قرار دیا ہے۔ مصطفی پور محمدی نے آج اخبار ایران کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انہترویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے انجام پانے والے حالیہ دورۂ نیویارک کی بنیاد طاقت اور تدبیر کی سفارتکاری ہی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انصاف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام اہم ، حساس اور موثر کردار کا حامل ہے۔ مصطفی پور محمدی نے مزید کہا ہےکہ ایران کے صدر نے اپنے دورۂ نیویارک کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے مواقف کو بطریق احسن بیان کیا ہے۔ مصطفی پور محمدی نے مزید کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ملت ایران کے جائز حقوق کا دفاع حکومت کی پالیسی میں ہمیشہ شامل رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲